ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان نے 50 سال بعد قومی سطح پر اپنا پہلا کمرشل مسافر طیارہ تیار کر لیا ہے دو جاپانی کمپنیوں کے اشتراک سے تیار کردہ ایم آرجے ریجنل جیٹ چار کروڑ دو لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
جس میں ایک سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ہلکے وزن اور کم ایندھن استعمال کرنے کی صلاحیت کا حامل یہ ہوائی جہاز 2015 کی دوسری سہ ماہی میں پچیس سو گھنٹے کی تجرباتی اْڑان کا آغاز کرے گا۔
کمپنی نے ایم آر جے ریجنل جیٹ سلسلے کے تین ہوائی جہاز تیار کئے ہیں جن کے لیے اسے مختلف ممالک سے 191 آڈرز بھی موصول ہو چکے ہیں۔ پہلے ہوائی جہاز کی ترسیل 2017 میں متوقع ہے۔