جاپان میں 500 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی فلوٹنگ ٹرین

Floating Train

Floating Train

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں 500 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی فلوٹنگ ٹرین نے اپنا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ جاپانی ریلوے فرم نے مقناطیسی ٹیکنالوجی سے آراستہ فلوٹنگ ٹرین تیار کی ہے۔

جو 500 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلتی ہے۔ یہ ٹرین متعارف کرائے جانے کے بعد سفر کا وقت موجودہ وقت سے آدھا رہ جائے گا۔

آزمائشی سفر کے دوران ٹرین میں سو افراد سوار تھے۔ ٹرین نے 27 میل کا سفر 500 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طے کیا۔ 92 فٹ لمبی ٹرین میں 16 کمپارٹمنٹس اور ایک ہزار مسافر وں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔