ٹوکیو (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق قدامت پسند سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ نے ایک اجلاس میں اسلحے کی برآمدات سے متعلق قوانین میں نرمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔
تاہم ایک حکومتی ترجمان یو شی حید سوگا نے کہاکہ بحران زدہ علاقوں میں اسلحے کی برآمد پر آئندہ بھی پابندی عائد رہے گی۔ ٹوکیو حکام نے یہ بھی کہا کہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے آلات، ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی فروخت نہیں کی جائے گی۔