ٹوکیو (جیوڈیسک) اب پیش ہیں کالے سیاہ برگر لیکن حیران یا پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں یہ برگر ہرگز جلے ہوئے نہیں ہیں۔ جاپان میں ایک معروف فاسٹ فوڈ چین نے پہلے بار بلیک برگر فروخت کیلئے پیش کردیے ہیں۔
کیورو برگرز (Kuro)نامی یہ برگر کالے بن، سیاہ پنیر اور سیاہ رنگ کے سوس کی مدد سے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اپنی نوعیت کے یہ منفرد برگرز محدود مدت تک کیلئے صرف نومبر تک فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں جس میں کیورو پرل کی قیمت 480 ین(4اعشاریہ39ڈالر)اور کیورو ڈائمنڈ 690 ین(6اعشاریہ31ڈالر)مقرر کی گئی ہے۔