ٹوکیو (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان کے شہر اوسکا کی ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔