جاپان میں تبدیل شدہ کورونا وائرس، غیرملکی افراد کے داخلے پر پابندی

Japan Coronavirus

Japan Coronavirus

ٹوکیو (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان میں تبدیل شدہ کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد ٹوکیو حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس پابندی کے نتیجے میں آئندہ برس جنوری کے اختتام تک تمام غیر ملکی شہریوں کا جاپان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ جاپانی حکام کے مطابق کم از کم آٹھ مریضوں میں کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان مریضوں میں سے چار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر چار افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں حال ہی میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کورونا وائرس دریافت ہوا تھا۔ برطانیہ کے بعد اب تک اس تبدیل شدہ وائرس کی جاپان، فرانس، جرمنی، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سنگاپور میں تشخیص ہو چکی ہے۔