جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو مصر کاسفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) کویت کے بعد جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو مصر کاسفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کو معزول کیے جانے کے بعدمظاہرے شروع ہوگئے ہیں، معزول صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

جس کے بعد جاپان نے ٹریول وارننگ جاری کی ہے ، جاپان کے سرکاری ترجمان نے مصر میں عدم استحکام کی صورتحال کے بعد اپنے شہریوں کو احتیاط برتتے ہوئے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل کویت نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا۔