جاپان : ملک کے سب سے بڑے جنگی جہاز کی رونمائی

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں دوسری جنگ عظیم کے بعد تیار کئے گئے ملک کے سب سے بڑے جنگی جہاز کی رونمائی کی گئی۔ ملک کے سب سے بڑے بحری جہاز کی رونمائی اس وقت کی گئی ہے۔

جب جاپان کا چین کے ساتھ جزیرے کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔ 19 ہزار 5 سو ٹن وزنی اس جہاز کا نام آئی زامو رکھا گیا ہے۔ اس کیڈیک پر 14 ہیلی کاپٹر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ اس جہاز کو خاص طور پرآبدوز کے خلاف جنگ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔