ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت ملک کے مشرقی حصوں میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، سونامی کا خطرہ نہیں۔ جاپانی میٹرو لوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے چھ سو کلومیٹر دور جنوب میں بحرالکاہل میں 404 کلومیٹر میں گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے جزیرہ ہونشو میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے عمارتیں کئی سیکنڈ تک لرزتی رہیں لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔