ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کی آج پانچویں برسی ہے، مختلف شہروں میں یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ٹوکیو سمیت مختلف شہروں میں سونامی کی پانچویں برسی پر تقریبات ہو رہی ہیں، پانچ سال گزرنے کے بعد بھی ایک لاکھ ستر ہزار افراد عارضی کیمپوں میں زندگی گزار ر ہے ہیں جبکہ جوہری پلانٹ کے قریب بسنے والے افراد تابکاری کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔
گیارہ مارچ دو ہزار گیارہ کو نو شدت کے زلزلے نے جاپان میں شدید تباہی مچائی تھی، سمندر سے اٹھنے والی دس میٹر اونچی لہریں ہر شے کو بہا لے گئیں۔ ہولناک قدرتی آفت کے نتیجے میں پندرہ ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں لاپتہ ہو گئے۔