ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کو تین برس گزر گئے۔ زلزلے سے جوہری پلانٹ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ آئندہ چالیس سال تک ممکن ہے۔
جاپان میں سونامی کو تین سال مکمل ہونے پر ٹوکیو میں دعائیہ تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم Shinzo Abe سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
تین سال قبل جاپان کے شمالی علاقوں میں نو شدت کے زلزلے کی وجہ سے سمندر بپھرا تو دس میٹر بلند لہروں کے آگے بحری جہاز بلند و بالا عمارتیں، گاڑیاں اور درخت سمیت کوئی بھی چیز نہ ٹک نہ سکی۔
ہولناک قدرتی آفت کے نتیجے میں اکیس ہزار پانچ سو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ فوکو شیما کے تین ری ایکٹرز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ تابکاری کے اخراج کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوئے۔
انتظامیہ کے مطابق جوہری پلانٹ کو معمول میں لانے کے لیے چالیس سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔