جاپان: 18 لاکھ ڈالر مالیت کا کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ کا مرکز
Posted on November 22, 2016 By Mohammad Waseem دلچسپ اور عجیب, معلومات
Christmas Tree
ٹوکیو میں 19 کلو گرام خالص سونے سے بنا کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
کرسمس کو ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم گولڈن کرسمس ٹری کو دیکھنے کے لیے ٹوکیو کے شاپنگ مال میں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔
جاپانی جیولری سٹور نے 90 سال مکمل ہونے پر اس خصوصی کرسمس ٹری کو تیار کیا ہے جس کی مالیت 18 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔
گولڈن کرسمس ٹری برائے فروخت ہے تاہم اکثر لوگ صرف ایک نظر دیکھنے کے لیے سٹور کر رخ کرتے ہیں۔