جاپان میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی سمارٹ روبوٹ بس سڑکوں پر آ گئی ہے۔
بغیر ڈرائیور چلنے والی اس جدید بس میں 12 افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بس ٹوکیو کی معروف کمپنی DeNA نے تیار کی ہے جو موبائل ویڈیو گیم بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔
اس جدید اور سمارٹ بس میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کیلئے پیشگی الارم سسٹم، سمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔