جاپان میں آج عام انتخابات ، شینزو آبے کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کا امکان

Shinzo Abe

Shinzo Abe

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان ميں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں، ان انتخابات کو وزير اعظم شينزو آبے کی اقتصادی پاليسی کے لئے ريفرنڈم قرار دیا جا رہا ہے۔

چار سو پچھہتر ارکان پر مشتمل ایوان زیریں کے انتخاب کے لئے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔

سروے کے مطابق شینزو آبے کے دوبارہ وزير اعظم منتخب ہونے کے قوی امکانات ہيں ، يہ امکانات بھی ہيں کہ حکمران اتحاد تین سو نشستوں پر کاميابياں حاصل کرتے ہوئے قانون سازی کے ليے درکار فيصلہ کن اکثريت حاصل کر لے گا۔

وزیر اعظم آبے دو ہزار بارہ میں منتخب ہوئے تھے اور دو برس بعد ہی دوبارہ انتخابات کروا رہے ہیں ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل آج شب شروع ہو گا اور ابتدائی نتائج جلد ہی متوقع ہيں۔