جاپان (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے ٹوکیو اورگردو نواح میں نو اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے سے آگاہ کرتے ہوئے الارم جاری کر دیا۔
زلزے کی پٹی میں جگہ پانے والے ملک جاپان میں غلطی سے جاری کیے جانے والے الارم کی وجہ سے چالیس ملین کے قریب لوگ بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
دی جاپان ٹائمز کی خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نےمقامی وقت کےمطابق شام پانچ بجے ٹوکیو اور گردو نواح میں نو اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے سے آگاہ کرتے ہوئے الارم جاری کردیا۔
اس الارم کی وجہ سے پورے علاقے میں ٹرینوں کے سفر کو روک دیا گیا اور بجلی اور پانی کی سپلائی روک دی گئی۔
شہر میں بھگڈر کی وجہ سے لوگوں نے محفوظ مقامات پر پہنچنے کی کوش کی لیکن بعد میں اس الارم کے غلطی سے جاری کیے جانے سے آگاہ کیا گیا۔