ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں حادثے کا شکار ہونے والے فوکوشیما کے ایٹمی بجلی گھر کے منتظم ادارے نے کہا ہے کہ اس پلانٹ کی صفائی میں امریکا جاپان کی مدد کرے گا۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے بتایا کہ اس بارے میں وہ امریکی وزارت توانائی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ اس طرح اس ایٹمی بجلی گھر کو حتمی طور پر غیر فعال بنایا جائے گا اور تابکاری سے آلودہ پانی کے مسئلے کا حل بھی نکالا جائے گا۔