ٹوکیو (جیوڈیسک) موٹر سائیکل ریس “جاپان گراں پری” کا ٹائٹل جورج لورینزو نے جیت لیا۔ بائیکرز کے حادثات نے ایونٹ کو خوفناک بنا دیا۔
جاپانی ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈرز نے شرکت کی۔ ایک کے ایک خوفناک حادثے کے بعد ایونٹ خطرے کی علامت بن گیا۔ موٹو 2 کے پہلے ہی لیپ میں انگلش موٹر سائیکلسٹ سکاٹ ریڈنگ تیز رفتاری پر قابو نہ رکھ سکے۔ اس کی کچھ ہی دیر کے بعد تین بائیکرز کی قلا بازیوں نے ریس کو اعصاب شکن بنا دیا۔
جاپان گراں پری کے پول سیشن میں سپینش رائیڈر مارک مارکویز بھی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ ایونٹ کا ٹائٹل عالمی چیمپئن جورج لورینز نے اپنے نام کیا۔