ٹوکیو (جیوڈیسک) فارمولا ون کے ڈرائیور مارک ویبر نے جاپان گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی۔
ٹوکیو کے خوبصورت ٹریک پر جاپان گراں پری کی پول پوزیشن کے مقابلے ہوئے جس میں فار مولا ون کے نامور ڈرائیورز نے اپنی مہارتیں دکھائیں۔ آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر نے زبردست کارکردگی دکھا کر سب پر اپنی دھاک بٹھائی، آسٹریلوی ڈرائیور نے چیمپئن شپ لیڈر اور اپنے ساتھی ڈرائیور سبیسٹن ویٹل کو بڑے کم مارجن سے پیچھے چھوڑ دیا۔
مارک ویبر نے پول پوزیشن میں کامیابی سمیٹ کر حریف ڈرائیورز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔