جاپان، شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال، تین سو افراد ہسپتال داخل

Japan

Japan

وکیو (جیوڈیسک) جاپان میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا ، گرمی کی شدید لہر سے دو افراد ہلاک اور تین سو ہسپتال پہنچ گئے۔

جاپان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے ، گرمی کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے ، اب تک دو افراد ہلاک جبکہ ہیڈ سٹروک کی وجہ سے تین سو افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں ، محکمہ موسمیات نے گرمی کی یہ لہر مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔