ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں اور مٹی کا تودہ گرنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفان مین ای۔ Man-yi کی وجہ سے دریائے کات سورا میں بند ٹوٹ گیا۔
پانی پھیل جانے سے قریبی عمارتیں زیر آب آگئیں۔ انتظامیہ نے دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ طوفان سے آٹھ لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ ٹوکیو کے شمال میں تیز ہواوں کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے Kyoto, Fukui اور Shiga میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔