جاپان: ہیروشیما میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Japan Landsliding

Japan Landsliding

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے مغربی شہر ہیروشیما میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

جاپان کے مغربی شہر ہیروشیما کے علاقوں اسامی نامی اور اساکیتا میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد مکانات تباہ جب کہ 23 افراد لاپتہ ہں جب کہ تلاش کا کام جاری ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کے باعث پہاڑ کے قریب واقع مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

جاپانی حکام نے مزید لینڈ سلائڈنگ کے خدشے کے پیش نظر 65 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں جب کہ ہیروشیما میں 20 سے زائد مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔