ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں ایوان بالا کی 121 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔ جاپان میں سینیٹ کی دو سو بیالیس میں سے ایک سوا کیس نشستوں پر انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ جاپانی قانون کے مطابق ہرتین سال بعد ایوان بالا کے نصف ارکان کو منتخب کرنے کیلیے الیکشن ہوتے ہیں۔
اوپینئن پول کے مطابق حکمراں لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی نیو کومیٹو پارٹی ایک سواکیس میں سے سترسے زائد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ جس کے بعد وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت کو سینیٹ میں اکثریت حاصل ہونے کا امکان ہے۔ لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کوایوان زیریں میں پہلے ہی اکثریت حاصل ہے۔