جاپان کئی سو کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم امریکا کو دینے پر تیار

The Hague

The Hague

دی ہیگ (جیوڈیسک) جاپان نے انتہائی افزودہ یورینیئم اور پلوٹونیم کی بڑی مقدار امریکا کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں امریکا اور جاپان کے درمیان افزودہ یورینئم اور پلوٹونیئم کی حوالگی سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے کے تحت جاپان کی جوہری توانائی ایجنسی پلوٹونیئم اور یورینئم امریکا کے حوالے کرے گی اور امریکا اسے ڈان گریڈ کرکے ٹھکانے لگائے گا۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جوہری دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو فروغ ملے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جاپان سے 450 پاونڈ انتہائی افزودہ یورینیئم اور 700 پاونڈ پلوٹونیئم امریکا منتقل کیا جائے گا۔