ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں سمندری طوفان کے باعث اندرون ملک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ٹوکیو میں فیری سروس بھی معطل ہے جبکہ ٹوکیو اور ناگویا شہر کے درمیان تیز رفتار ریل گاڑیاں بھی بند کر دی گئیں۔ جن علاقوں سے طوفان کے ٹکرانے کا خدشہ ہے وہاں سکولوں میں چھٹیاں کر دی گئیں۔
اس کے علاوہ ایک لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔