لاہور (جیوڈیسک) امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون 10، جاپان میں فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نئے متعارف کیے گئے آئی فون 10 کی قیمت 189،990 ہے۔
لانچنگ کی خبر سنتے ہی ایپل اسٹور کے باہر لوگوں نے رات سے ہی ڈیرے ڈال دیئے اور جونہی سٹور کھلنے کا وقت ہوا منچلوں نے ایکسائٹمنٹ میں سٹور کھلنے کے لئے الٹی گنتی گننا شروع کر دی۔
ان سب مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا منچلوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
ادھر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئی فون کے دیوانوں نے ایپل سٹور کے باہر رات بھر انتظار میں گزارا۔
خیال رہے کہ ایپل نے ستمبر میں آئی فون کے جاری ہونے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر نیا فون لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔