ٹوکیو (جیوڈیسک) امریکی فوجی ہیلی کاپٹر جاپان میں لینڈنگ کے دوران جہاز کے ڈیک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
جاپان کے جزیرہ اوکینوا میں موجود امریکی کارگو جنگی جہاز پر لینڈنگ کے دوران امریکی فوجی ہیلی کاپٹر ایچ 60 اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور شپ کے ڈیک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
جاپان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی ٹریننگ مشن پر تھا اور واپسی پرشپ کے ڈیک سے ٹکرا تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر پر 17 افراد سوار تھے جن میں سے 6 افراد زخمی اور دیگر محفوظ رہے۔