جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن بن گئی

Naomi Osaka

Naomi Osaka

سڈنی (جیوڈیسک) جاپان کی ناؤمی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا کو ہرا کر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، ناؤمی نے رینکنگ میں بھی نمبرون پوزیشن حاصل کر لی۔

اوساکا اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، اوساکا نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیتا، کویٹوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 5-7 سے اپنے نام کرلیا۔

تیسرے سیٹ میں اوساکا نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 4-6 سے کامیابی کے ساتھ پہلی بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

ناؤمی اوساکا 2018ء میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔ تازہ کامیابی کے ساتھ انہوں نے عالمی ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔