جاپان : نیوکلیئر پلانٹ سے تابکار پانی کا اخراج ، ماہی گیر صنعت کو نقصان

Tokyo

Tokyo

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سے تابکار پانی خارج ہو رہا ہے، جس سے مقامی ماہی گیر صنعت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔جاپانی حکومت نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کے مسئلے پر براہ راست کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر مقامی لوگ قائل ہوتے ہوئے نظر نہ آئے۔ نیو کلیئرپاور پلانٹ 2011 میں آنے والے سونامی میں تباہ ہوا۔

جس کے باعث تابکار پانی سمندر میں رسنا شروع ہو گیا۔ تابکار پانی سے سمندر کا پانی آلودہ ہوچکا ہے اور ماہی گیری کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 سو ٹن تابکار پانی اسٹوریج ٹینک سے خارج ہو چکا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرنے میں بہت تاخیر کر دی ہے۔