اسلام آباد (جیوڈیسک) جاپان پاکستان میں پولیس کیلیے 490 ملین روپے کی لاگت سے ہائبرڈ گاڑیاں فراہم کرے گا ، اسلام آباد میں اس سلسلے میں جاپان کے سفیر ہیروشی انومیٹا اور سیکریٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کامیاب اقتصادی ترقی کیلیے ناگزیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلیے اپنے وعدوں پر قائم ہے ،،وزارت داخلہ اور کمیونیکیشن نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے ہائبرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔