ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، سیکڑوں افراد بے گھر جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ طوفان کے باعث شدید بارشوں سے سینٹرل جاپان میں سیکٹروں مکانات گر گئے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں اور تیز ہواوں کے باعث پروازوں کاشیڈول بھی بری متاثر ہوا ہے۔طوفان آج دوپہر تک ٹوکیو کے ساحل سے ٹکرائے گا۔