جاپان میں شدید برف باری ، ایک میٹر تک پڑنے والے برف نے ہر چیز کو ڈھانپ لیا

Snow

Snow

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ایک میٹر تک پڑنے والی برف نے ہر چیز کو ڈھانپ دیا۔

جاپان کے ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا ۔ دو سو شہری گھروں میں پھنس گئے ، سڑکوں پر برف کی تہہ نے ٹریفک کا نظام بھی متاثر کیا۔

حکام نے لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر آنے سے منع کیا ہے ، چودہ سو افراد تک بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔