جاپان میں برف کا طوفان، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

Snow

Snow

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں برف کے طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

مغربی اور شمالی جاپان میں ایک دن کے اندر تین فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔ سڑکوں پر برف کے ڈھیر جمع ہونے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے، خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

برفانی طوفان سے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا، محکمہ موسمیات نے شدید موسم کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں موسم معمول کے مطابق ہے۔