ٹوکیو (جیوڈیسک) دنیا بھر میں موسم کی صورتحال کچھ تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ جاپان کے وسطی علاقوں میں ایک اور برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہے، 20 ہزار مکانات بجلی سے محروم ہیں، ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں گذشتہ روز برفباری سے 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی ریاست شگاگو میں برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے تاہم امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رْک گیا ہے، برفباری سے متاثرہ ریاست میسا چوسٹس میں نمک ڈال کر برف ہٹانے کا کام جاری ہے
برطانیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے Chertsey میں ڈیم کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، 600 میٹر اونچا ڈیم دریائے ٹیمز اور دریائے بورن کے اوپر بنایا گیا ہے، علاقے سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالا جارہا ہے۔