جاپان کے جنوبی علاقے میں 7 اعشاریہ صفر کا شدید زلزلہ

Earthquakes

Earthquakes

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، شدت 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کے جنوبی جزیرے Kyushu کے ساحل پر صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زلزلہ سے ایک فٹ تک سونامی کی لہر پیدا ہوئیں، تاہم ساحلی علاقوں سمیت کہیں نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز سمندر میں 10کلو میٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد کسی نقصان کاجائزہ لینے کے لئے Sendai جوہری پلانٹ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔