جاپان: طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے تباہی ، حادثات میں 9 فراد ہلاک

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرانے والے طوفان Halong کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کیلئے ہدایت کر دی گئی ہے۔ دو سو سے زائد پر وازیں منسوخ اور بلٹ ٹرین بھی معطل ہو گئیں۔

تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ متعدد مکانا ت کو بھی نقصان پہنچا۔ مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک اور 70 سے زائدزخمی ہو گئے اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔