جاپان: سپر فاسٹ ٹرین اپنے آزمائشی سفر میں کامیاب

Super Fast train

Super Fast train

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں مقناطیسی طاقت سے چلنے والے سپر فاسٹ ٹرین نے اپنا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ ایک ہزارسے زائد جاپانی شہری آزمائشی سفر کیلئے ٹرین میں موجود تھے۔

ٹرین نے جیسے ہی 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑی تو شہریوں کے چہرے حیرت اور خوشی سے کھل اٹھے۔ میگا لیو ٹرین کی رفتار جاپان کی تیز ترین بلٹ ٹرین سے زیادہ ہے۔

بلٹ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار تین سو بیس کلو میٹر ہے جبکہ مقناطیسی کشش کے باعث ریل کی پڑی سے چند انچ اوپر ہوا میں یہ ٹرین پانچ سو کلو میٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔