ٹوکیو (جیوڈیسک) چار سو پچھہتر ارکان پر مشتمل ایوان زیریں کے انتخاب کے لئے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ سروے کے مطابق شینزو آبے کے دوبارہ وزير اعظم منتخب ہونے کے قوی امکانات ہيں۔ يہ امکانات بھی ہيں کہ حکمران اتحاد تین سو نشستوں پر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے قانون سازی کے ليے درکار فيصلہ کن اکثريت حاصل کر لے گا۔
وزیر اعظم آبے 2012 میں منتخب ہوئے تھے اور دو برس بعد ہی دوبارہ انتخابات کروا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل آج شب شروع ہو گا اور ابتدائی نتائج جلد ہی متوقع ہيں۔