ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک فنی خرابی پیدا ہونے سے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے میں پائلٹ سمیت 2 افراد موجود تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ سال بھی ٹوکیو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔