جاپان کے منفرد اُلو کیفے کی مقبولیت

Owl

Owl

ٹوکیو (جیوڈیسک) ہم آپ تو الو کو احمق سمجھتے ہیں ، مگر دنیا میں بہت سے ایسے بھی ہیں ، جو اسے عقلمندی کی نشانی سمجھتے ہیں۔ جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں الو کیفے بنایا گیا ہے۔

جہاں آپ الوئوں کو دیکھ سکتے ہیں ، انہیںچھو سکتے ہیں اور اُن کے ساتھ تصویریں بھی بنواسکتے ہیں۔ اس الو کیفے میں مختلف رنگ و نسل کے 20 سے 30 الو موجود ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

کیفے میں آنے والے مشروبات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ الو ئوں سے بھی دل بہلاتے ہیں۔ الو کیفے 2012 میں شروع کیا گیا، جس کے بعد اس کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوتا گیا اور یہاں اب 60 منٹ گزارنے کے لئے لوگوں کی لمبی لائین لگی ہوتی ہے۔