جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں آتش فشاں کی راکھ سے 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے اور 40 افراد زخمی ہیں۔ جاپان میں گزشتہ روز ماونٹ اونٹیک نے اچانک لاوا، دھواں اور راکھ اگلنا شروع کردی ، جس کے باعث سیکڑوں افراد علاقے میں پھنس کر رہ گئے۔

5 سوملٹری اور پولیس اہلکار ریسکیو کے لیے پہنچ گئے جہاں 30 سے زائد کوہ پیما بیہوش ملے ہیں جو ممکنہ طور پر راکھ اور دم گھٹنے سے بیہوش ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق 40 سے زائد افراد زخمی ہیں ، جن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔