ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی۔ ایک کوہ پیما نے پہاڑ پھٹنے کے ابتدائی مناظر اپنے کیمرے میں قید کر لیے۔ وسطی جاپان میں واقع ماؤنٹ اونٹیک سے مزید سات افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی۔
آتش فشاں پہاڑ اس وقت پھٹا جب کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد اس پر موجود تھی۔ ایک کوہ پیما نے دھواں اور راکھ نکلنے کے ابتدائی مناظر اپنے کیمرے میں قید کر لیے۔ ایک ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔