جاپان : آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

Volcano

Volcano

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں امدادی کارکنوں نے ماونٹ اونتا کے آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد دوبارہ تلاش کے لیے کام شروع کیا اور انھیں چوٹی کے قریب سے مزید پانچ افراد ملے جن کی حرکت قلب بند تھی۔

جس سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہونے کا خدشہ ہے۔ جاپان میں اس سے قبل پولیس نے کہا ہے کہ انھیں ماونٹ اونتا کی چوٹی کے قریب سے 31 افراد ملے تھے۔

جن میں سے حکام نے چار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی تھی جب کہ باقی 27 کی حرکت قلب بند تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بغیر کسی پیشگوئی کے ماونٹ اونتا کا آتش فشاں پھٹ گیا اور وہاں سے لاوا نکلنا شروع ہو گیا تھا۔