جاپان کے آتش فشاں پہاڑ پر لاپتا افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا

Volcano

Volcano

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان میں آتش فشاں پہاڑ پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام خراب موسم کے باعث روک دیا گیا ہے۔

جاپان کےدوسرے بلند ترین آتش فشاں ماؤنٹ اونٹیک پر 7 روز پہلے اچانک لاوے کا اخراج شروع ہوا ، اس وقت ارد گرد کے علاقے میں کوہ پیماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس اچانک ہونے والے حادثے میں 47 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام موسم کی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔