جاپان : Vongfong طوفان ٹوکیو سے ٹکرانے کا امکان

Vongfong

Vongfong

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے جنوبی جزائر میں طوفان Vongfong کے باعث شدید بارشیں ہوئیں، طوفان دو روز بعد ٹوکیو سے ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

جاپان کے جنوبی جزائر میں طوفان کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، دونوں جزیروں میں مختلف حادثات میں 35 افراد زخمی ہوئے۔

طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹا ہے۔اوکی ناوا میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئےاور 60 ہزار سے زائد مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی۔