بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے جاپان سے فوجی جارحیت پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ ٹوکیو حکومت کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جارحیت سے متاثر ہونے والے تمام ممالک اور عوام سے باقاعدہ معافی مانگنی چاہیے۔
بیان کے مطابق چےن نے کہا کہ جاپان کو اپنے ایشیائی پڑوسیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے واضح اقدامات کرنے چاہئیں۔
اس سے قبل جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے دوسری عالمی جنگ ختم ہونے کے ستر سال پورے ہونے کی یادگاری تقریبات میں جنگ کے دوران ہونے والی لامحدود تباہی اور تکلیف پر شدید افسوس کا اظہار کیا تھا۔