ٹوکیو (جیوڈیسک) جدیدیت نے جہاں انسانوں کا لائف اسٹائل تبدیل کر دیا ہے وہیں اب ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے میں اپنے قدم جماتی نظر آرہی ہے۔
جی ہاں جدید ٹیکنالوجی سے مزین روبوٹس نے ہمارے روزمرہ کاموں میں کئی گنا آسانی پیدا کر دی ہے اور اب یہی روبوٹ آپ کو ٹیلیویژن پر خبریں بھی پیش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
جاپانی ماہرین نے حقیقت سے قریب تر نظر آنیوالی ایسی خاتون روبوٹ نیوزکاسٹر تیار کر لی ہے جو نہ صرف انتہائی خوش مزاج ہے بلکہ خبروں کی نوعیت کیساتھ فوراً اپنے تاثرات بھی تبدیل کرنے میں کمال کی مہارت رکھتی ہے۔
بہترین لب و لہجہ کی مالک اور خوبصورت آواز کی مالک Otonaroid نامی یہ دلکش روبوٹک نیوزکاسٹراپنی پلکیں جھپکتے ہوئے کیمرے کی باریکیوں کو سمجھتی ہے اوردیکھنے والوں کو انتہائی مہارت سے خبروں سے آگاہ کرتے ہوئے یقیناً حیرت میں ڈال دیتی ہے۔