جاپان، بدترین سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچا دی

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) شمالی جاپان میں بدترین سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، پانچ افراد ہلاک، درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔ جاپان کے شمالی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

کئی علاقے زیر آب جبکہ درجنوں گھر اور سڑکیں تباہ ہو گئیں۔ جاپانی حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، ریسکیو کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔