ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے 78 ملین ڈالر کا امدادی بجٹ منظور کر لیا۔ ٹوکیو حکومت نے فلسطین، اسرائیل تنازع کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اپنے دورہ ٹوکیو کے دوران جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی میں امن وامان کے لیے کوششوں میں تیزی لانے سے اتفاق کیا۔