جڑانوالہ (جیوڈیسک) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گھریلو تنازعے پر دوخواتین، بچہ سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 273 گ ب میں ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
جنہیں گلے دباکر قتل کیا گیا۔ مرنےوالوں میں دو خواتین ، بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ تما م لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔