جڑانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 70رب گجر سنگھ میں با اثر چوہدری کے اوباش بیٹے نے غریب محنت کش کی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقد مہ درج۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں 70رب میں بااثر چوہدری کے بیٹے عابد علی نے اپنے گائوں کے ہی رہائشی سلطان محنت کش جو کہ ذہنی مریض ہے کی 13 سالہ بیٹی خالدہ کو اِس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی پھوپھی کے گھر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھی کہ گائوں کے چوہدری محمد ریاض کے بیٹے عابد علی نے اِس کو زبردستی پکڑ کر اپنی حویلی میں لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈال۔
تھانہ بلوچنی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ آمنہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔